بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔

عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

درخواست دائر کرنے والے شہری کی طرف سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.