اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دوبارہ دلائل طلب کرلیے ہیں۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ بنیادی سوال رکن قومی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے کا ہے۔
تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پر درخواست گزار عدالت کی معاونت کریں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی بیٹی برطانیہ میں رہائش پذیر ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں بیٹی کی معلومات چھپائیں۔
Comments are closed.