عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار حسین نے شہری محمد خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پیمرا اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے آزادی اظہار رائے سے متعلق معاونت طلب کرلی۔
جسٹس انوارحسین نے کہا کہ کیا آزادی اظہار رائے صرف بولنے والے کاحق ہے یا سننے والے کا بھی کوئی حق ہے؟
عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
Comments are closed.