صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کی۔
عارف علوی نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا بیان میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے عمران خان محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ٹانگ میں چند گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہیں اور امید ہے کہ ان کی حالت نازک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.