
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر غلط خبروں اور پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کی تباہ کاریوں پر کچھ سیاسی یتیم سیاست چمکا رہے ہیں۔
ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ عمران خان سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائےصرف سیاسی جلسوں تک محدود ہیں۔
وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بارش متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Comments are closed.