لندن:پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ے چیئرمین عمران خان کی طرح انصاف فراہم کیا جاتا تو پاکستان ترقی کر رہا ہوتا،برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایون فیلڈ ہاﺅس کے باہر ایک صحافی نے سربراہ مسلم لیگ (ن)سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے، اگر 2017میں اس کا آدھا بھی آپ کو مل جاتا تو کیا ہوتا؟
غیر رسمی گفتگو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہوا میں اڑ رہا ہوتا ، اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عمران خان جیسا انصاف مجھے ملتا تو ملک خوشحال ہوتا اور ترقی کرتا۔
Comments are closed.