بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما کے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں ہار گئے ہیں تو عمران خان کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں اس نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے اور مزید کم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سے پوچھا ہے کہ 3 سال سے آ رہے ہیں ہمارا جرم کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، کیوں کہ کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.