بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

عمران خان کی طبیعت خراب، مکمل آرام کا مشورہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع شوکت خانم اسپتال میڈیکل بورڈ کے مطابق سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔

لاہورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طبیعت…

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدم حاضری پر برہم ہو گئے۔

شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔

ذرائع میڈیکل بورڈ شوکت خانم اسپتال کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.