منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

سماعت کے دوران کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان آج کیس کی سماعت کے لیے صبح 9 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.