چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کے ساتھ ایس پی بطور چیف سیکیورٹی افسر تعینات ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔
Comments are closed.