ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے۔ عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی ادارے اور ان کے سربراہ کےخلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.