پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں عمران خان کی سلامتی غیر معمولی خطرات کی زد میں ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وزارتِ داخلہ سے عمران خان کے سیکیورٹی اخراجات اور سیکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
یہ مطالبہ تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شریفوں نے جاتی امراء محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے اور کم و بیش 3 ہزار اہلکار اس کی حفاظت پر لگائے ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اپنی مدتِ اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، انہوں نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِداخلہ عمران خان کی سیکیورٹی کے اخراجات اور 266 اہلکاروں کی تفصیلات مہیا کریں۔
Comments are closed.