پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

عمران خان کی سری نگر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سری نگر ہائی وے بلاک کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ نے ایک صفحے کا فیصلہ جاری کیا۔

بینچ نے 3 مارچ تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

حکم نامے کے مطابق عمران خان کو دی گئی حفاظتی ضمانت کی معیاد 3 مارچ کے بعد ختم ہوجائے گی، عدالت انصاف کے تقاضے تحت عمران خان کو حفاظتی ضمانت دینے پر راضی ہے، عمران خان نے پولیس پارٹی پر حملہ، سڑک بلاک کرنے کے الزام میں حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی۔

وکیل کے مطابق عمران خان پر مقدمے میں اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے، عمران خان زخمی ہونے کے باعث سنگجانی تھانے کے مقدمے  میں 23 نومبر کو متعلقہ عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے، 15فروری کو اے ٹی سی اسلام آباد نے عدم پیروی پر عبوری ضمانت کی درخواست خارج  کی، وکلا کے مطابق عمران خان عبوری ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان کو اس فیصلے کی کاپی معمولی اخراجات کی ادائیگی کے بعد دے دی جائے، عمران خان نے پولیس پارٹی پر حملہ، سڑک بلاک کرنے کے الزام میں حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.