چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی اور جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، سیف اللّٰہ نیازی اور امجد نیازی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
اس اجلاس میں شہباز گل کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں عمران خان آئندہ کی حکمت عملی سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔
Comments are closed.