جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

عمران خان کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ رات ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ 21 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا امکان ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارچ کی پنڈی پہنچنے کی حتمی تاریخ کااعلان پارٹی چیئرمن تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.