اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائشگاہ کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

ایس پی سول لائنز حسن جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دے دیں۔

بتایا جارہا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر پہلے 106 سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے، جو اب بڑھا کر 200 کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.