جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

عمران خان کی ریلی روکنے کی درخواست، قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ریلی روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست میں آپ کی استدعا کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکتا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ریلی نکال رہے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ شہر میں ریلی نکال رہے ہیں جس سے امن وامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان بیماری کا بہانہ بنا کر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.