جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

عمران خان کی رہائی پر مریم نواز کا ردِ عمل، چیف جسٹس پر تنقید

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا ردِعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ پر تنقید کی ہے۔ 

عدالت عظمیٰ نے چیئرمین تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ’چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے سے مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.