چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کردی۔
عمران خان نے اس حوالے سے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے بالکل ٹھیک تعلقات ہونے چاہئیں مگر ہمیں استعمال نہ کیا جائے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری امریکا سے کوئی ٹینشن نہیں تھی، باہمی تعلقات میں مسائل آتے ہیں، حل ہو جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کُٹی ہو جاتی ہے۔
Comments are closed.