اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گری کے مقدمے میں 31 اکتوبر تک ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج جواد حسن عباس نے کی۔
عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔
Comments are closed.