پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

عمران خان کی دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے سے عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر دیے۔

رجسٹرار آفس نے پہلا اعتراض عائد کیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت 9 ملزمان کو کل اے ٹی سی میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

رجسٹرار آفس کا دوسرا اعتراض ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں زیرِ التواء مقدمے کی دستاویزات درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے تیسرا اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کیے بغیر پٹیشن کیسے قابلِ سماعت ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.