ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد

عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست  پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.