ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

عمران خان کی حکومت کے بعد سیاست کے خاتمے کی باری ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت تو ختم ہوگئی اب سیاست کے خاتمے کی باری ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پی ڈی ایم ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! وہ وقت گیا جب تم ڈنڈے ہتھوڑے کے سہارے ملک پر مسلط تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ تو پارلیمنٹ جاتے ہیں، نہ صوبائی اسمبلیاں توڑتے ہیں، نہ استعفیٰ دیتے اور نہ ہی مراعات چھوڑتے ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایک دن عمران خان ضرور کہیں گے کہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا میری غلطی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے؟ وہاں تو کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورنہ ہر صورت میں انہیں جانا ہوگا، پرویز الہٰی کی بچاؤ مہم میں چوہدری شجاعت حسین کے راستے پی ڈی ایم میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.