پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 3 کیسز میں حفاظتی ضمانت دائر کر دی گئی۔
عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ ضمانتیں چیف جسٹس ہاؤس میں دائر کی گئیں، چیف جسٹس نے بذریعہ رجسٹرار درخواستوں کو صبح کےلیے مقرر کر دیا ہے۔
اظہر صدیق نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی سماعت پیر کو 9 بجے ہوگی۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ رمنا پولیس اسٹیشن کے دو مقدمات اور توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی۔
اظہر صدیق نے دعویٰ کیا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت سنگل بینچ کرے گا۔
Comments are closed.