پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی بہت پہلے لگ جانی چاہیے تھی۔
کراچی سے جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کی پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار سے نکلنے کے بعد عمران نیازی کا ذہنی توازن مزید بگڑ گیا ہے، شہباز گل کے پیچھے اصل کردار پی ٹی آئی چیئرمین کا ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ فرح گوگی اور شہباز گل ہی عمران نیازی کا اصل چہرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر پر پیمرا کی پابندی بہت پہلے لگنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کے سلجھے رہنماؤں کو عمران نیازی کی زبان کو تالا لگانا چاہیے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کو اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے بیرونی آقاؤں کے مقاصد کو پورا کرنےکے مشن پر گامزن ہے۔
Comments are closed.