بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

عمران خان کی بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر کی نجی جیل کی مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کی نجی جیل کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرحمٰن کھیتران کی جیل میں بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل،نجی جیل کے الزامات مسترد کردیے ۔

واضح رہے کہ عبدالرحمٰن کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کی دو بیٹوں سمیت لاشیں ملی تھیں۔

دوسری جانب وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمٰن کھتیران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزامات مسترد کر دیے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عبدالرحمٰن کھیتران نے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.