بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی بشریٰ بی بی کو ویمن ڈے کی مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی زندگی کی دو عزیز ترین خواتین کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔

عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نئے سال کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کے لیے خوشحالی و شادابی کی دعا مانگی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے جڑے رہتے ہیں اور حالات حاضرہ سے متعلق پیغامات بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی زندگی کی دو اہم ترین خواتین، والدہ شوکت خانم اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے مختصر سے کیپشن میں  ’ہیپی ویمن ڈے‘ لکھا گیا اور ساتھ میں ہیش ٹیگ ویمنز ڈے 2021 کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.