وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی زندگی کی دو عزیز ترین خواتین کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔
عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے جڑے رہتے ہیں اور حالات حاضرہ سے متعلق پیغامات بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی زندگی کی دو اہم ترین خواتین، والدہ شوکت خانم اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے مختصر سے کیپشن میں ’ہیپی ویمن ڈے‘ لکھا گیا اور ساتھ میں ہیش ٹیگ ویمنز ڈے 2021 کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
Comments are closed.