چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے متعلق برطانوی جریدے کی خبر کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بطور ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) آئی ایس آئی مجھے بشریٰ بی بی کی کرپشن کے ثبوت نہیں دکھائے۔
انہوں نے برطانوی جریدے کی خبر کی تردید کی اور کہا کہ یہ خبر بالکل غلط ہے کہ جنرل عاصم منیر نے مجھے، اہلیہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے تھے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اور نہ ہی میں نے اس بنیاد پر عاصم منیر کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔
برطانوی جریدے نے خبر دی تھی کہ عمران خان نے عاصم منیر کو بشریٰ بی بی کے کرپشن کیس کی تحقیقات کے معاملے پر آئی ایس آئی کی سربراہی سے ہٹایا تھا۔
اخبار کے مطابق عاصم منیر نے عمران خان کو ان کی اہلیہ اور ان کے حلقہ احباب کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا کہا تھا۔
Comments are closed.