چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور ڈپٹی اسپپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد کو دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے انکاری ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری فورس کے سربراہ سے متعلق نازیبا بیان بازی قبول نہیں۔
پولیس کا موقف ہے کہ ہماری قیادت اور فورس پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، دوسری طرف الزامات لگانے والوں کی ہم سے ہی سیکیورٹی کروائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے جونیئر افسران اور جوانوں نے اسلام آباد پولیس قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت خاتون مجسٹریٹ کو اپنے خطاب میں دھمکی دے دی تھی۔
عمران خان نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے ساتھ میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.