سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی درج کیسز کے ساتھ ان کیسز میں بھی ضمانت ہو گئی جو ابھی درج ہی نہیں ہوئے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے انصاف بر وقت اور سستا ہونا بھی چاہیے کیونکہ ان کی جماعت کا نام ’انصاف‘ہے اور انصاف کے لیڈر ہونے کے سبب عمران نیازی کو تاحیات ضمانتیں ملنی چاہیے تھیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگر انصاف اتنا بڑھ جائے تو انصاف انصاف نہیں لگتا کیونکہ ناانصافی کی تو کوئی حد ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ شخصیت پرستی، پسند اور گھر کی طرف سے دباؤ نظام عدل کو کاٹ رہا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ملک کو حبیب جالب اور شیخ ایاز جیسے شعراء کی پھر ضرورت ہے۔
Comments are closed.