farm girl hookup dknight magicbox ii bluetooth hookup california hookup bar asian girls hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی احتجاجی کال گیم چینجر، سیاسی ماحول بدلے گا، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاج کی کال گیم چینجر ثابت ہوگی، ملک کا سارا سیاسی ماحول تبدیل ہوجائے گا۔

لاہور میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

دوران گفتگو پرویز الہٰی نے کہا کہ گورنر پنجاب سرفراز چیمہ غیر آئینی حکومت کو چیلنج کرکے غیر آئینی کام نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور ہماری مکمل سپورٹ انہیں حاصل ہے، ن لیگ عوام کے دباؤ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے خلاف روز بروز عوام کا غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے، بلدیاتی آرڈیننس 10 جون کو ختم ہورہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں آرڈیننس ختم ہونے سے پہلے تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا جائے، اسٹینڈنگ کمیٹی میں شامل ن لیگی ارکان کو بلایا ہے مگر وہ نہیں آ رہے۔

دوران ملاقات میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ بلدیاتی الیکشن ہی نہیں کرانا چاہتی، الیکشن کا شور مچانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سمیت جنرل الیکشن کی راہ میں ن لیگ خود سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.