پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت سماعت کیلئے 2 نومبر کو مقرر کرلیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 2 نومبر ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.