وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر رد عمل دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’صداقت و امانت‘ کا بُت پاش پاش ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے یا فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔ کوئی قانون سے بالا نہیں ہے۔
Comments are closed.