gay hookup apps nz black gay hookup burley bike hookup hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے،سینئر تجزیہ کار

سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان یہ حقیقت قبول نہیں کر پار ہے کہ وہ اقتدار میں نہیں رہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان براہ راست اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں، عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا کہ ملک کے تین ٹکڑے ہوجائیں۔

منیب فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں اور شخصیت پر براہ راست حملے کرسکتے ہیں، سابق وزیراعظم جس ذہنی کیفیت میں ہیں وہ ملک کی خاص شخصیات پر حملے کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ’اگر ہم دیوالیہ کر جاتے ہیں تو پاک فوج ہِٹ ہوگی، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سے ایٹمی پروگرام لے لیا جائے گا‘۔

اس موقع پر سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی فکر ہے نہ قوم کی انہیں صرف اپنی ذات کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خاطر آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا، پولنگ ایجنٹوں کو نکالا گیا۔ عمران خان ملک اور اپنی پارٹی کے لیے بھی وبال جان بن گئے ہیں۔

سلیم صافی کا کہنا تھاکہ باقی پارٹیوں کی تنقید اور مطالبہ آئینی اور قانونی تھا، باقی پارٹیوں کی تنقید اس بات پر تھی کہ آئین کے مطابق چلیں۔ باقی پارٹیوں کا مطالبہ تھا کہ اس بندے کے لیے آئینی حدود سے نہ نکلیں۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ نواز شریف نے ریاست کو اس طرح خطرات سے دوچار کرنے کی کوشش نہیں کی۔ عمران خان کے مفادات اس ملک سے وابستہ نہیں ہیں۔

سلیم صافی کے مطابق عمران خان کبھی ایک ادارے کو ،کبھی دوسرے ادارے کو بلیک میل کرتا ہے، پاکستانی فوج ایٹمی پروگرام کی محافظ ہے، شاید عمران خان کو پتا نہیں کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کیا ہے۔

سلیم صافی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی، (ن) لیگ ہو یا کوئی اور، پاکستان کو ان سیاسی پارٹیوں نے جوڑے رکھا ہے، عمران خان نے ہر ملک سے پاکستان کے تعلقات خراب کرائے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ ان ملکوں سے تعلقات کی ریکوری میں لگے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.