بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کہتے ہیں میری زندگی سے زیادہ اہمیت افواج پاکستان کی ہے، شہریار آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں میری زندگی سے زیادہ اہمیت افواج پاکستان کی ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کے مفاد میں کرتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ سول ملٹری ریلیشن اس ملک کی بنیاد ہیں، سول ملٹری تعلقات مثالی ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک غیروں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، دشمنان پاکستان کبھی بھی یہ نہیں چاہیں گے کہ پاکستان ترقی کرے، یہاں امن ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.