پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کھوٹے سکے لے کر آزاد کشمیر میں خوار ہو رہے ہیں۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیخ رشید، شاہ محمود آئندہ انتخابات میں ڈوب جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان بتائیں کتنا چندہ لیکر بھارتی پائلٹ کو وی وی آئی پی پروٹوکول سے روانہ کیا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کا مداح کلبھوشن کا وکیل کیسے کشمیریوں کا خیر خواہ بنے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو علم ہے عمران نیازی کا یوم حساب قریب ہے۔
Comments are closed.