مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو چور نہیں کہا بلکہ ایک آئینی باڈی نے چور کہا ہے۔
لندن میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان جھوٹا ہے اور فراڈی بھی، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین خود کو صادق و امین نہیں کہہ سکتے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیکشن 232 کے تحت 3 سال قید، 50 ہزار جرمانہ اور 5 سال نااہلی ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی غلط قیمتیں لگوائیں، ہم نے پی ٹی آئی قائد کو چور نہیں کہا بلکہ ایک آئینی باڈی نے چور کہا ہے۔
محسن نواز رانجھا نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو الیکشن میں ہرانا مشکل کام نہیں ہے، اب تو وہ الیکشن دوڑ سے ہی باہر ہوگئے۔
Comments are closed.