پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی پٹی کر دی ہے۔
عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے ہیں، ان کی دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے زخم بدستور گہرے ہیں، زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
Comments are closed.