منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس ملک کو فساد کی جانب دھکیلنےکا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نیم فوجی دستوں کے ذریعے ہائیکورٹ کی عمارت میں ڈاکا غیرقانونی اور قابلِ مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اٹھوانے کی وجہ سیاسی اور قانونی محاذوں پر سرکارکی ناکامیاں ہیں، پی ڈی ایم اپنے سر پرستوں سمیت عمران خان کو قابو کرنے کے قانونی جواز ڈھونڈ رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.