پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو کوئی حالات قابو میں نہیں رکھ سکے گا۔
اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، فیصلہ کرنے والے کان کھول کرسن لیں، تاریخ معاف نہیں کرتی۔
اسد عمر نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کے پی کے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، لانگ مارچ میں سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی بھی ہوگی، کراچی، حیدر آباد، سکھر اور کوئٹہ کے لوگ اپنے شہروں میں سڑکوں پر ہوں گے۔
Comments are closed.