سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے بتادیا کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو کون دیوار سے لگانا چاہتا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں، جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں، ملک میں دہشت گردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، ان کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہو گا۔
سابق وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ میں لندن گیا ہی نہیں، دبئی گیا تھا، نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی، قومی سلامتی عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments are closed.