منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ذرائع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کل احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

عمران خان کو آج نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد عمران خان کو کل احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ میں بدعنوانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم نیب طلبی کے نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دے رہے تھے، عمران خان کی گرفتاری نیب آرڈیننس اور قانون کے عین مطابق کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.