پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کا حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا ۔
فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا اسکا حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والےکاسیاست میں کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ 2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہوگا۔
سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 2023 کے الیکشن میں ایک سیٹ پر دس دس ٹکٹ کے طلبگار ہوں گے۔
Comments are closed.