چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے عدالت سے باہر جانے سے روک دیا۔
عمران خان کمرہ عدالت سے باہر آنے کےلیے تیار ہوئے تو پولیس نے انہیں باہر نکلنے سے روکا، جس پر پی آئی چیئرمین نے پولیس سے مکالمے میں استفسار کیا کہ مجھے باہر کیوں نہیں جانے دے رہے؟
اس پر پولیس اہلکار نے عمران خان کو جواب دیا کہ اوپر سے فیصلہ ہے، تاحال کلیئرنس نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مختلف کیسز میں ضمانت منظور ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے تحریری آرڈر ملنے تک کورٹ روم سے نہ نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.