بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی، فیاض چوہان

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ  نوازشریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، عقل کے اندھے عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا، عمران خان کوصرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا۔

اسلام آباد عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا…

انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، لیول پلائنگ فیلڈ میں میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کرنے کے بعد عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی صدارت سے الگ کر نے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.