my uber hookup hookup Middle Island hookup Parsippany NJ california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے پٹیشن سماعت کے لئے مقرر

عمران خان کو بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دینے کے لیے 2018 میں دائر پٹیشن اور 2019 میں نااہلی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔

پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.