وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس نہ کیا تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم آئین کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین مدت سے آگے جانے کی اجازت دے گا تو جائیں گے، آئین مدت سے آگے جانے کی اجازت نہیں دے گا تو آگے نہیں جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنا، دھمکیاں دینا چھوڑ دیں سیاستدان بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستدان بنیں، سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں تو معاملہ بہت پہلے حل ہوسکتا تھا۔
Comments are closed.