پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو لانے والے بھی اب پیچھے ہوگئے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 93 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی حکومت غلط سمت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈوبتی کشتی کا کوئی ساتھ نہیں دینا چاہتا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اب پیچھے ہوگئے، وہ بھی پریشان ہیں۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے لوگوں میں جانا ہے ہمیں پاکستان کے 93 فیصد لوگوں میں غیر مقبول نہیں ہونا۔
اسی پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان میں غریب طبقے کو اس بحران سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Comments are closed.