پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کو قتل کروانا چاہتے ہیں، ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ تماشا لگا کر کسی طرح سے عمران کی جان لینا چاہتے ہیں، عمران خان نے قوم کا مقدمہ لڑا۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ جو بھگوڑا باہر گیا تھا اس کو گرفتار کرکے کیوں نہیں لاتے؟، ملک سے فرار ہونے والے کو بھی واپس لایا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کا بھی اس طرح سے قتل ہوا، سندھ حکومت بھی عمران خان کو نقصان کی ذمہ دار ہوگی۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت سن لے ان کے ساتھ یہاں کچھ اور ہوگا۔
Comments are closed.